میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک مقامی ایندھن استعمال کرکے سستی بجلی پیدا کرے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

کے الیکٹرک مقامی ایندھن استعمال کرکے سستی بجلی پیدا کرے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کے الیکٹرک پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی ایندھن بشمول قابل تجدید توانائی استعمال کرکے سستی بجلی پیدا کرے تاکہ لوگ بجلی کے بلوں میں سکھ کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے کے الیکٹرک پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے صارفین کو ایسے آلات بشمول پنکھے اور ایل ای ڈی بلب استعمال کرنے کیلئے رہنمائی کریں جو کم بجلی استعمال کرتے ہیں تاکہ انکے بھاری بلوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے کے الیکٹرک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ان کے مسائل کے حل اور کراچی کے عوام کو بلاتعطل سستی بجلی فراہم کرنے کی حکمت عملی پر کام کیا جائے گا۔ اجلاس میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند، سیکریٹری توانائی فیاض عباسی، کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی، محکمہ توانائی کے طارق شاہ، شبر زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔ . وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنے سسٹم میں مقامی ایندھن پر مبنی بجلی شامل کرنی چاہیے تاکہ بجلی کے نرخوں کو کم کیا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں