ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ مستعفی
جرات ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق استعفیٰ دینے کے بعد ظاہر شاہ چیئرمین نیب سے الوداعی ملاقات کر کے چلے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ظاہر شاہ نے اپنے استعفے کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔ واضح رہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے جمعے کو استعفیٰ دے دیا تھا۔