میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ فیکٹری کیس: زبیرچریا، عبدالرحمان بھولا کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

بلدیہ فیکٹری کیس: زبیرچریا، عبدالرحمان بھولا کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

جرات ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں  ایم کیو ایم بلدیہ کے سیکٹر انچارج زبیر چریا اورعبدالرحمان بھولا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں کو سزا دینے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عبدالرحمان بھولا اور زبیر عرف چڑیا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی،، عبدالستار، اقبال ادیب خانم اور عمر حسن کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے عمر قید کی سزا پانے والے چاروں ملزمان کی اپیلیں منظور کر لیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، مجرمان ایم کیو ایم بلدیہ کے سیکٹر انچارج زبیر چڑیا، رحمان بھولا، علی محمد، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد محمود نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ تین ملزموں کی طرف سے شوکت حیات اور محمد فاروق ایڈووکیٹس نے دلائل دیے تھے، مجرم رحمان بھولا اور زبیر چریا کی جانب سے عامر منصوب ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، وکلا صفائی نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں