میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے ، ایس ڈی اے جعلی ملازم آغا محمد زبیر اہم عہدے پر بدستور تعینات

ایم ڈی اے ، ایس ڈی اے جعلی ملازم آغا محمد زبیر اہم عہدے پر بدستور تعینات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم ڈی اے میں ایس ڈی اے کا جعلی ملازم آغا محمد زبیر اہم عہدے پر بدستور تعینات جعلی لیٹر پر عارضی بھرتی ہونیوالا ملازم کورٹ روم میں کچھ بھی ثابت نہ کر سکازرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے سال 2021 کے فیصلے میں سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ڈی اے میں سال 2013, 2012, اور 2009 کے تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے ان کی ابتدائی بھرتی عارضی بنیاد اور ورک چارج پر ہوئی تھی مگر ان کو گریڈ دینے کا کوئی بھی ریکارڈ ایس ڈی اے اور ملازم کی ذاتی فائل میں موجود نہیں ہے مزید کہا ان جیسی بھرتیوں سے ایس ڈی اے بربادی کے دہانے پر آ گیا ہے ایس ڈی اے کا جعلی ملازم آغا محمد زبیر جو اصل میں ورک چارج کا ملازم  ہے جو عارضی بنیاد یہ سال 2009 میں بھرتی ہوئے تھے ایم ڈی اے میں جعلی لیٹر لے کر افسر بھی بنے ہوئے ہیں مگر کورٹ روم میں کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے ایم ڈی اے کے لیئے سپریم کورٹ کے سال 2016 کا واضع حکم موجود ہے کہ ایم ڈی اے میں جو بھی غیر متعلقہ ادارے سے افسران ملازمین آئے ہیں ان کو فوری ان کے اپنے ادارے میں واپس بھیج دیا جائے ایم ڈی اے میں ایس ڈی اے کا جعلی ملازم کا اس طرح اہم عہدوں پر زبردستی بیٹھ جانا ایک واضح ثبوت ہے کہ ایس ڈی اے والے رکھے گئے افسران و ملازمین غیر آئنی ہیں جو ایم ڈی اے میں تعینات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں