بے روزگاری کا خوف، بھارتی مسلمان شناخت تبدیل کرنے لگے
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
بے روزگاری کے خوف سے بھارتی مسلمان ملازمین اپنی شناخت تبدیل کر رہے ہیں کیونکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی کام نہیں دیتا، میڈیارپورٹس کے مطابق منی بیگم نے بتایا کہ ہندو ہمیں ملازمت نہیں دیتے وہ ہم مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض نے ہمارے منہ پر کہا کہ ہم برے لوگ ہیں۔ نام تبدیل کرکے گھریلو ملازمہ کے طور پر 40 سال سے زیادہ کام کرنے والی منی بیگم نے کہا کہ انہیں بہت سے ہندو اور جین گھرانوں میں امتیازی سلوک اور توہین کا سامنا کرنا پڑا۔ نئی دہلی کے ایک رہائشی پریجیت پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ملازمین کو ملازمت دینے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں خاندانی پوجا گھر کے آس پاس نہیں چاہتے۔