میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈینگی کا مرض خطرناک ہونے لگا، عوام میں خوف وہراس

ڈینگی کا مرض خطرناک ہونے لگا، عوام میں خوف وہراس

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے جس کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ڈینگی کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا، کراچی میں ڈینگی سے دوسری موت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ شہر میں ڈینگی کے مریضوں سے ہسپتالوں میں مختص وارڈز بھر گئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں ایک دن میں 125 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے اور اب تک پنجاب میں ڈینگی سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں بخار کی گولی کی قلت برقرار، پنجاب میں بخار کی گولی دستیاب ہی نہیں ہے اور چار ہفتوں سے میڈیکل اسٹور والے سپلائی کے منتظر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بھی ایک ماہ سے بخار کی گولی مشکل سے مل رہی ہے جبکہ پشاور میں بخار کی گولی کے پتے کی قیمت 17 روپے سے 30 روپے تک جا پہنچی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں