میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بھیک نہیں اپنا حق مانگتا ہے ،گورنرسندھ

کراچی بھیک نہیں اپنا حق مانگتا ہے ،گورنرسندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر صنعت و پیدوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ کراچی بھیک نہیں بلکہ اپنا حق مانگتا ہے ۔13سال میں پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کو ایک بس بھی نہیں دی گئی ہے ۔درست پالیسی بنے تو کراچی 14 سے 30 بلین تک ریونیو دے سکتا ہے۔ گرین بس کا روٹ فیز ون مکمل ہوگیا ہے۔ سندھ کے لوگوں کو بہترین ٹرانسپورٹ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ خسرو بختیار صنعتی پالیسی اور انڈسٹریل زون پر تبادلہ خیال کیلئے آئے تھے۔صنعت کاروں کے مسائل سامنے رکھے ہیں۔مشکلات کے باوجود کراچی 50 فیصد ایکسپورٹ کا ذمہ دار ہے۔ہمیں انڈسٹری کو فروغ دینے کیساتھ ایکسپورٹ بڑھانا ہے۔وزیر اعظم کی آمد سے قبل خسرو بختیار کو کراچی بھیجا گیا ہے۔وزیراعظم جب کراچی آئینگے اس سے پہلے بریفنگ دینگے۔انہوںنے کہا کہ کراچی بھیک نہیں اپنا حق مانگتا ہے ۔اس شہرسے بے دردی سے پیسہ لیاگیا بدلے میں کچھ نہیں دیا گیا۔13ا سال میں کراچی کو ایک بھی بس نہیں دی گئی۔چنگ چی پر رش ہوتا ہے خواتین کے ساتھ بدتمیزی ہوتی ہے۔گرین لائن بس منصوبے کا مکمل ہونے کے قریب ہے کراچی کیلیے مزید40 بسیں پورٹ پہنچ گئیں ہیں۔ گرین بس منصوبہ وفاق کی جانب سے کراچی کیلئے تحفہ ہے۔ اکتوبر میں گرین بس منصوبے کا افتتاح ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گرین بس کا روٹ فیز ون مکمل ہوگیا ہے۔ سندھ کے لوگوں کو بہترین ٹرانسپورٹ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کا افتتاح وزیر اعظم کرینگے۔ ہمارے اپنے شہر کی نوکریاں ہمارے شہر میں نہیں آرہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت خداکے لئے جزیروں پر سرمایہ کاری کی اجازت دے۔میری اس حوالے سے امید ختم نہیں ہوئی ہے ۔یہ سرمایہ کاری سندھ میں ہوگی۔لاہورکے منصوبے بن رہے ہیں۔کراچی کے لوگ وہاں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ ملک 2 فیصد کی آبادی سے بڑھ رہا ہے ہماری اکانومی 6فیصد سے بڑھنی چاہیے۔ اسٹیل ملز کو نجی شعبے کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹیل مل کی 1500ایکڑ زمین کو انڈسٹریل پارک بنائینگے۔سندھ حکومت کواسٹیل ملزنہیں دے سکتے۔شاہ صاحب سے سندھ حکومت نہیں چل رہی پہلے اس کوتوچلاکردکھائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں