میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کوتیاررہنے کی ہدایت

آرمی چیف کی تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کوتیاررہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کیلیے سید علی گیلانی کی جدوجہد ،قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 243ویںکور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس کے دوران ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کابھی جائزہ لیا جبکہ پاک افغان بارڈر پر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر مینجمنٹ کے تحت کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف نے مختلف خطرات کے خلاف فوج کے تعاون اور کردار کو سراہا جبکہ انہوں نے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے فوج کے تعاون اورکردار کی تعریف کی۔آر می چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امن کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون خوشحال اور پرامن خطے کیلئے ضروری ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیرکی آزادی کیلئے سیدعلی گیلانی کی جدوجہد اور قربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا گیا ، شرکا نے کہا سیدعلی گیلانی نے پوری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے صرف کی۔کانفرنس کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جو بھارتی ریاستی ظلم وتشد د کا سامنا کررہے ہیں، آرمی چیف نے روایتی اورغیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں