کے الیکٹرک بلدیہ عظمی کراچی کی7 ارب روپے کی نادہندہ
ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
مالی مسائل کا شکار بلدیہ عظمی کراچی کی7 اربروپے کی خطیر رقم کے الیکٹرک کے پاس واجبات کی صورت میں ہے۔سندھ حکومت نے الیکٹرک بلوں کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کا منصوبہ بنا رکھا ہے، کے الیکٹرک پہلے ہی بلدیہ عظمی کراچی کی7 ارب روپے کھائے بیٹھی ہے۔بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کے ایم سی کو کے الیکٹرک سے زمین کے استعمال کا کرایہ بھی نہیں مل رہا۔ کیبلز کی مد میں 3 ارب 2 کروڑ، پولز کی مد میں 12 کروڑ 24 لاکھ کے واجبات ہیں۔کے الیکٹرک کو ایلنڈرروڈ کی زمین کی مد میں 17 کروڑ 11 لاکھ، 57 سب اسٹیشنز کے کرائے کی مد میں 4 لاکھ 67 ہزار اور کٹاری گرڈ اسٹیشن کی مد میں 11 کروڑ کے ایم سی کو دینے ہیں۔