گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں،آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں
شیئر کریںعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان رابطہ ہوا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان سے ایک مرتبہ پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا گیا ہے اور زور دیا گیا ہے کہ پاکستان بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا، بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات پر بھی زور دینے کا کہا گیا ہے۔آئی ایم ایف نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ نیپرا، اوگرا کو نرخ میں خود مختار فیصلے کرنے دیئے جائیں، معاشی اصلاحات پر بھی عمل درآمد کیا جائے، ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ جولائی تا ستمبر ٹیکس کا ہدف ہر صورت حال کیا جائے، جولائی تا ستمبر1 ہزار ارب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جائے۔