میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی ڈالر وں کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

جعلی ڈالر وں کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کمرشل بینک سرکل ایف آئی اے کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے جو جعلی ڈالروں کا کاروبار کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کراچی منیر شیخ کو یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ کراچی کے ایک شاپنگ مال میں واقع ایک دفتر میں جعلی ڈالروں کا کاروبار ہورہا ہے۔ مذکورہ اطلاع پر کمرشل بینک سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ کو یہ ٹاسک دیا گیا جس پر انکوائری نمبر 90/2020درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں اور آخرکار رواں ہفتے کلفٹن میں واقع ڈالمین شاپنگ مال میں واقع ایک دفتر پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں موجود چار افراد نعیم احمد، اسامہ محمد عمیر، ممتاز حسین اور محمد صالح رضوی کو گرفتار کرلیا گیا اور دفتر میں موجود 16ہزار 200جعلی امریکی ڈالر اور چھ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ضبط کرکے مقدمہ نمبر 20/2020درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس دھندے میں کافی عرصے سے ملوث ہیں اور ان کے بین الصوبائی رابطے ہیں۔ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں