میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حوالہ ہنڈی میں ملوث نجی منی ایکسچینج کے 4دفاتر پر چھاپے، مالک اور بیٹے سمیت 5ملزمان گرفتار

حوالہ ہنڈی میں ملوث نجی منی ایکسچینج کے 4دفاتر پر چھاپے، مالک اور بیٹے سمیت 5ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایف آئی اے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی نجی منی ایکسچینج کے مالک اور بیٹے سمیت پانچ ملزمان گرفتار 9کروڑ سے زائد پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمدکرلی ہے۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن سرکل نے السہارا ایکسچینج کے برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور گلشن اقبال کے 4دفاتر پر چھاپہ مارا۔9کروڑ سے زائد مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نجی ایکسچینج کے مالک اور بیٹے سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران ساڑھے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کے ریکارڈ مل گئے، چھاپوں کے دوران پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالر، یورو، پانڈ، کینیڈین ڈالر، یو اے ای کے درہم اور تھائی کرنسی ملی ہے۔منیر شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ٹیلیگراف ٹرانسفر کے میسجز ملے ہیں، السہار ایکسچینج کے مالک رحمت اللہ اور ان کا بیٹا علی محبوب کو گرفتار کرلیا گیا، السہارا ایکسچینج کافی عرصے سے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کر رہا تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں