میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت بڑے شہروں کا ماسٹر پلان ترتیب

کراچی سمیت بڑے شہروں کا ماسٹر پلان ترتیب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد کراچی سمیت بڑے شہروں کا ماسٹر پلان ترتیب دے دیا ہے، ماسٹر پلان کے جائزے کے لئے اہم اجلاس آج ہوگا، اعلیٰ افسران سرجوڑ کربیٹھے گئے۔ جراٗت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق حکو مت سندھ نے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے لئے ماسٹر پلان پر بنیادی کام مکمل کرلیا ہے، ماسٹر پلان میں صوبے کے بڑے شہروں میںپانی کی فراہمی، نکاسی آب ، رہائشی اور کاروباری عمارتوں کی تعمیرات، نالوں کی صفائی، روڈس اور خوبصورتی کے بنیادی نقطے شامل کئے گئے ہیں،ماسٹر پلان کے حوالے سے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی جی اربن یونٹ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ، پی ڈی (کلک)، سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر، بورڈ آف روینیو کے سروے سپرنٹنڈٹ اور دیگر حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں کراچی ماسٹر پلان میں پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور متعقلہ ادارے اپنی رائے دیں گے، جبکہ سندھ کے دیگر بڑے شہروں حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے ماسٹر پلان اورمحکمہ بلدیات کے ہاوسنگ ٹائون پلاننگ ونگ کے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان رواں سال ہی سندھ کابینہ اور اسمبلی میںپیش کیا جائے گا، کابینہ اور اسمبلی میں تفصیلی بحث کے بعد ماسٹر پلان کی منظوری دی جائے گی اور امکان ہے کہ آئندہ مالی سال میں کراچی ماسٹر پلان پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں