ٓامریکا پر نوگیارہ کے حملوں کو 18 برس مکمل
شیئر کریں
امریکا میں آج 11 ستمبر 2011 کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے کی یاد منائی جارہی ہے ۔نوگیارہ کے حملوں کو اٹھارہ برس مکمل ہو گئے ہیں۔جس کے بعد امریکا نے بلا سوچے سمجھے افغانستان پر چڑھائی کی تھی۔اس طرح افغانستان پر حملوں کے بھی اٹھارہ برس ہوجانے کے باوجود عالمی سپر پاؤر امریکا کے پاس افغانستان میں پانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔ امریکا پر حملوں کی تاریخ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکا طالبان سے مذاکرات پر مجبور ہو کر ایک معاہدے کے قریب پہنچ گیا تھا اور چار روز قبل امریکی صدر کو انتہائی بے چینی اور دباؤ میں طالبان سے مذاکرات معطل کرنے پڑے تھے۔ یہی نہیں امریکی صدر کو طالبان سے کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماوؤں سے اپنی خفیہ ملاقات بھی منسوخ کرنا پڑی تھی۔ بعد ازاں امریکی صدر نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن سے استعفیٰ بھی لے لیا تھا۔ یوں دیکھا جائے تو طالبا ن نے افغانستان میں امریکا کے لیے کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ طالبان کی افغانستان میں ہر روز مزاحمت بڑھتی جارہی ہے۔ اور امریکا ا س جنگ سے تھک چکا ہے۔ نوگیارہ حملوں کا اب واحد مطلب خود امریکا کے اندر علامتی تقریبات سے رہ گیا ہے۔ چنانچہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حملوں کے مقام گراؤنڈ زیروپر متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ جمع ہوں گے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پینٹاگون میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔