وزیر اعظم عمران خان کل مظفر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے کل (جمعتہ المبارک) کے دن مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کے لئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے ، میں کل (جمعتہ المبارک) کے روز مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔