میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 349نئے کیسز رپورٹ ، تعداد 1054ہوگئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 349نئے کیسز رپورٹ ، تعداد 1054ہوگئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 349نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کیسزکی تعداد 1054ہوگئی ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں رواں سیزن 703افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ضلع خیبرمیں 150، کوہاٹ میں 52اور ایبٹ آباد میں32ڈینگی کے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد تک 1054ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا سمیت سندھ میں بھی ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیاہے ۔ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس نے اب تک 1500سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنالیا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق متاثرین میں 64فیصد مرد اور 36فیصد خواتین شامل ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس 683افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں