میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کیلئے تیار ہوں،صدر ٹرمپ کی پھر پیشکش

مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کیلئے تیار ہوں،صدر ٹرمپ کی پھر پیشکش

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے مدد کی پیشکش کردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ مسئلہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے اور پاکستان اور بھارت اس سے واقف ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر کے مسئلے پر ایک تنا ئوہے ۔ ٹرمپ کا موقف تھا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت میں تنا ئوکی کیفیت پچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں معمولی سی کم ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں