امریکی صدر نے اپنے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے استعفیٰ لے لیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن سے استعفیٰ لے لیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے جان بولٹن سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جو آج صبح مستعفی ہوئے ۔صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ملک کے لیے خدمات پر جان بولٹن کا مشکور ہوں۔ اگلے ہفتے نئے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا انتخاب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جان بولٹن کو گزشتہ رات بتا دیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو مزید آپ کی خدمات نہیں چاہیے ۔ مجھے اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے اکثر افراد کو ان کے مشوروں سے اختلاف تھا۔