بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا70واں یوم وفات آج منایاجارہا ہے
ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا70واں یوم وفات آج ملک بھر میں نہایت عقیدت واحترام کیساتھ منایاجارہا ہے، بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور قائداعظم کے مزار پر سیاسی شخصیات ‘مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دینگے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائینگی ملک بھرمیں سمینارز مذاکرے جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا، اخبارات ا سپیشل ایڈیشن شائع جبکہ ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کرینگے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ 25دسمبر 1876ء کو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئے آپ 11ستمبر 1948ء کو وفات پاگئے تھے۔