چودھری سرور کا مری کے بعد کے گورنر ہاؤس پنجاب کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان
ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مری کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ پر واقع گورنر ہاؤس کو بھی فیملیز کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گزشتہ روز ایک تقریب میں اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس لاہور ہر اتوار صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا تاہم یہ فیملیز کے لیے ہوگا جو اپنے بچوں کے ساتھ یہاں آکر انجوائے کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ا سکولوں کے طلبہ کو سکیورٹی کی وجہ سے گورنر ہاؤس میں آنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی ،کیا ملک کا مستقبل سکیورٹی رسک ہے ۔اب پنجاب سمیت ملک بھر سے جو بھی اسکول انتظامیہ درخواست دے گی ان کے طلبہ کو گورنر ہاؤس لاہور میں آنے کی اجازت ہو گی ۔