میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویرات ریویو لینے میں دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں ٗ مائیکل وان کی کوہلی پر تنقید

ویرات ریویو لینے میں دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں ٗ مائیکل وان کی کوہلی پر تنقید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ویرات کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہویرات دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں تاہم ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں۔اوول ٹیسٹ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 10 ویں اوور میں جیننگس اور 12 ویں اوور میں السٹر کک کے خلاف ریویو لیا اور دونوں ہی موقع پر فیصلہ بھارتی ٹیم کے خلاف گیا۔اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ’’ویرات دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا بھر میں سب سے ناکام کھلاڑی ثابت ہو رہے ہیں۔‘‘کوہلی نے بھلے ہی انگلینڈ کے خلاف رنوں کا انبار لگادیا ہے لیکن کرکٹ مبصرین کی جانب سے انہیں ریویو لینے کے معاملے میں بالکل زیرو بتایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کوہلی کو ریویو کے معاملے میں وکٹوں کے پیچھے دھونی کی کمی کا احساس ہو رہا ہے کیونکہ دھونی ایک روزہ میچز میں وکٹ کیپر ہوتے ہیں اور ہر ڈی آر ایس فیصلے میں ان کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ایک روزہ میچوں میں کوہلی ہر ڈی آر ایس فیصلہ لینے کیلئے دھونی پر اعتماد کرتے ہیں۔دھونی کی جانب سے لیے گئے ریویو زیادہ تر صحیح ثابت ہوتے ہیں اور شاید اسی لیے اس معاملے میں انہیں ویرات سے بہتر کپتان قرار دیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں