میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایپکس کمیٹی کا مشورہ قبول، وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کیخلاف بیان بازی رکوادی

ایپکس کمیٹی کا مشورہ قبول، وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کیخلاف بیان بازی رکوادی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(جرأت اسپیشل انویسٹی گیشن سیل) وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ میں تنازعہ میں ایپکس کمیٹی نے آئی جی سندھ کی حمایت کردی ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پارٹی قیادت کو فی الحال آئی جی سے ٹکراؤ میں نہ آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے وزراء کو آئی جی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ آئی جی سندھ کو جب سندھ ہائی کورٹ نے تین سال تک نہ ہٹانے کا حکم دیا تھا اس کے اگلے دن وزیر اعلیٰ اور آئی جی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں طے ہوا کہ حکومت سندھ 67 پولیس افسران کو ہٹائے گی، لیکن اگلی شام تک جب ان افسران کو نہیں ہٹایا گیا تو آئی جی سندھ نے خود ہی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کردیا اور پھر ایپکس کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا جس پر ایپکس کمیٹی نے آئی جی کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو مشورہ دیا ہے کہ ٹکراؤ میں آنے کے بجائے مل جل کر معاملات حل کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے اس تجویز کو غیر اعلانیہ طور پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں