میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں وزیراعظم کانام آج دیں، صدر کا وزیر اعظم کو خط

نگراں وزیراعظم کانام آج دیں، صدر کا وزیر اعظم کو خط

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیرِاعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگراں وزیرِاعظم کا نام دینے کے لیے کہہ دیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف، اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو لکھا ہے جس میں ان سے کل تک نگراں وزیراعظم کا نام دینے کے لیے کہا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم اور قائد ِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگراں وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کرتے ہوئے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی، اب وزیرِاعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں