میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کیخلاف خاتون گرفتار

حیدرآباد،خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کیخلاف خاتون گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حیدرآباد نے دوسری خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم شمائلہ سولنگی نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ مشرا منصور کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر اپنے منگیتر کے ساتھ شیئر کیں۔ تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے انسپکٹر سعید احمد نے بتایا کہ ایجنسی نے ملزمہ خاتون سے تین اور اس کے منگیتر شہریار اقبال سے ایک موبائل فون برآمد کیا۔ موبائل فون کی جانچ کے بعد شکایت کنندہ کا الزام سچ ثابت ہوا۔ قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے شیئر کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجرمانہ مواد پایا گیا ہے اور اسے بلیک میل کرنے اور شکایت کنندہ کو دھمکی دینے کے مقصد کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔ملزم خاتون کو کچا قلعہ کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کی دفعہ 20، 21 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انسپکٹر نے دعویٰ کیا کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں