میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد علی شاہ سرکار نے جاتے جاتے نوکریوں کی منڈی لگا دی

مراد علی شاہ سرکار نے جاتے جاتے نوکریوں کی منڈی لگا دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) مراد شاہ سرکار نے جاتے جاتے نوکریوں کی جمعہ بازار لگا دی، رات دیر تک سکریٹریٹ سمیت مختلف اضلاع کی ڈپٹی کمشنرز دفاتر کھلے رہے، میڈیکل فٹینس کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں رات گئے امیدواران کو بلایا گیا، وزیروں، مشیروں اور رہنماؤں کے گھروں پر لسٹوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری رہا، سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود ہزاروں آرڈر جاری کرنے کا انکشاف، ایم کیو ایم حیدرآباد کے ذمہ داران سروس ہسپتال پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار نے جاتے جاتے سرکاری نوکریوں کا جمع بازاروں لگا دیا ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم کی درخواست پر بھرتیوں پر پابندی عائد تھی تاہم سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کی دہجیاں اڑا دی ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت پر احکامات پر سندھ کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر دفاتر کھلے رہے جن مین پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما افسران کے ساتھ مل کر لسٹوں رد و بدل کرتے رہے، ذرائع کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع گریڈ 1 سے 4 کے ہزاروں آرڈر صرف ایک رات ہی میں نکالے گئے ہیں، دوسری جانب سندھ سیکریٹریٹ بھی رات دیر تک کھلا رہا، مختلف محکموں کے سیکریٹری اپنے دفتار موجود رہے اور شام 6 بجے تک مخصوص امیدواران کے انٹرویو لیکر رسمی کارروائی کی گئی اور گریڈ 4 سے اوپر کے ہزاروں آرڈرز بھی نکالے گئے، ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں رات دیر تک پیپلزپارٹی رہنماؤں کے گھروں میں امیدواروں کا جم غفیر رہا جبکہ پیپلزپارٹی رہنما سیکریٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو لسٹیں بھیجتے رہے جس کے مطابق آرڈر جاری کئے گئے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد سروسز ہسپتال سمیت کراچی کی مختلف ہسپتالوں کو بھی رات دیر تک کھلا رکھا گیا جہاں پر امیدواروں کے طبعی معائنے کے بعد میڈیکل فٹینس سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے، ذرائع کے مطابق اکبر آرڈرز اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پچھلے تاریخوں میں جاری کئے جا رہے ہیں، دوسری جانب سروسز ہسپتال حیدرآباد میں میڈیکل فٹینس کے عمل کی اطلاع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے ذمہ داران بھی ہسپتال پہنچ گئے، سروسز ہسپتال کے باہر مختلف امیدوار فائلیں لیکر گھومتے نظر آئے، ذرائع کے مطابق نوکریوں کی جمع بازار میں سیکڑوں امیدواروں لاکھوں روپے لینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں