میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کی ناکام حکومت سے عوام کو نجات مل گئی ہے، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کی ناکام حکومت سے عوام کو نجات مل گئی ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکام حکومت سے عوام کو نجا ت مل گئی ہے، اس حکومت نے لوگوں کو معاشی انتقام کا نشانہ بنایا،اس حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا تھا،مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،16ماہ میں 2کروڑافراد بے روزگارہوئے،ملک میں بے روزگاری کی سطح ساڑھے8فیصد ہے،ملک میں معاشی بدحالی چھوڑ کر گئے ہیں، سرمایہ کاری رک چکی ہے، روپے کی قدر میں چالیس فیصد کمی ہوئی ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے،نا اہل حکمران 16ماہ میں عوام کو 20ٹریلین روپے کا مقروض کر گئے۔عوام جھولیاں اٹھا کر پی ڈی ایم حکمرانوں کو کوس رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں