پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی افغانستان سے اسپانسرڈ ہے ،فواد چودھری
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی افغانستان سے اسپانسرڈ ہے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان امن کے لئے کھڑا ہے، تنازعات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کابل حکومت کو افغانستان میں منظم دہشت گردی کا سد باب کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے حمد اللہ جیسے لوگ کس کے لئے کام کرتے ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی، میڈیا کی ترقی کے لئے پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اینی میشن، وڑول افیکٹس، فلم سازی، کیمرہ ورک سمیت میڈیا کے مختلف شعبوں کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا، رجحان بدل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا میں ٹیکنالوجی کے خلل کی وجہ سے بعض جگہوں پر ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن آج تک اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔ وفاقیو زیر نے کہاکہ ہمیں اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں موجود 42 جرنلزم سکولز میں 1960ء کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے جبکہ بیرون دنیا میں لائٹس اور سائونڈز میں لوگوں نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، ہمارے پاس دور دور تک ایسے لوگ میسر نہیں، میڈیا کی ترقی کے لئے پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اینی میشن، وڑول افیکٹس، فلم سازی، کیمرہ ورک سمیت میڈیا کے مختلف شعبوں کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی، پی ٹی وی کو ایچ ڈی اور ریڈیو کی نشریات انٹرنیٹ پر منتقل کر دی گئی ہیں، کیبل آپریٹرز کے لئے ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظوری کی گئی ہے، کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے صارفین کو ڈیجیٹل کیبل فراہم کر سکیں۔