شریف برادران کا پی ڈی ایم کو متحرک اور حکومت مخالف تحریک تیزکرنیکا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اگست ۲۰۲۱
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کرکے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج بدھ کو ہونے والے اجلاس سے متعلق مشاورت کی ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل متحرک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے پی ڈی ایم اجلاس کے سلسلے میں پارٹی قائد نواز شریف سے فون پر مشاورت کی، دونوں رہنماوں نے حکومت مخالف تحریک تیزکر نے اورپی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شہبازشریف کوپارٹی سطح پربھی لیگی رہنماں کو متحرک کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ذرائع نے بتایا ہیکہ شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی رہنماوں کااجلاس بھی بلائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا سربراہی اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا۔