میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، چیف جسٹس

کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے اور کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔بل بورڈز گرنے کے معاملے کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او کی طلب کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی کو بنانے والا کوئی نہیں ہے، لوگ آتے ہیں جیب بھر کر چلے جاتے ہیں، کے الیکٹرک والے بھی یہاں مزے کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک کی پوری انتظامیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، ہم حکم نامہ بھی جاری کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ 8 ، 10 لوگ کرنٹ لگنے سے مر جاتے ہیں لیکن نیپرا کچھ نہیں کررہی اور نہ کسی کی اتنی ہمت کہ وہ کراچی کی بجلی بند کرے، چوڑیاں پہنی ہیں سب نے کیوں کہ ان کا پیسہ کھاتے ہیں، ہر فرد جو جاں بحق ہوتا ہے اس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیئے اور کے الیکٹرک کے ڈائریکٹرز کو گرفتار کیا جائے اور انہیں جیل بھیجا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں