میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناگن چورنگی  نالے کی صفائی کے دوران بوریاں نکل آئیں

ناگن چورنگی نالے کی صفائی کے دوران بوریاں نکل آئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نالے کی صفائی کے دوران بوریاں نکل آئیں۔تفصیلات کے مطابق بارشوں میں ضلع وسطی کے نالے چوک کیوں ہوئے وجہ سامنے آگئی،ضلع وسطی میں ناگن چورنگی کے قریب نالے کی صفائی کے دوران بوریاں نکل آئیں۔چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ برساتی نالوں کو پہلے ہی سیوریج نالوں میں تبدیل کر دیاگیا ہے،نالے کی صفائی کرنے پہنچے تو اس میں سے بوریاں نکلیں۔ریحان ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ نالوں میں بوریاں کون ڈال رہا ہے،سندھ حکومت کو تحقیقات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان ہی بوریوں کی وجہ سے نالہ اوورفلو ہوا اور پانی کھڑا ہوا۔اس سے قبل ماضی میں بھی سندھ حکومت نے تحقیقات کا دعوی کیا تھا لیکن بوریاں اور یہ سازش کون کررہا ہے سندھ حکومت تاحال ملزمان کی نشاندہی میں ناکام ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا تھا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں بڑے نالوں پر تمام 42 چوک (بند) پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا۔نالوں سے تقریباً 31 ہزار ٹن کچرا نکالا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں