میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمی کراچی ،مسعود عالم نے نالوں کی صفائی کی مد میں کروڑوں ٹھکانے لگادیے

بلدیہ عظمی کراچی ،مسعود عالم نے نالوں کی صفائی کی مد میں کروڑوں ٹھکانے لگادیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمی کراچی کو سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ 4 سالوں کے دوران نالوں کی صفائی کی مد میں کم و بیش 98 کروڑ دئے گئے اسکے علاوہ ضلعی بلدیات نے بھی شہر کے بڑے نالوں کی صفائی میں کروڑوں کی فنڈنگ کرتے ہوئے بلدیہ عظمی کراچی کی معاونت کی مگر کرپشن مافیا کی مشترکہ ساز باز کے سبب اتنی بڑی اور خطیر رقم کو ٹھکانے لگا دیا گیا اور شہریوں کو فوٹو سیشن کامنجن بیچا گیا مزکورہ رقم اگر نیک نیتی سے شہر کہ بڑے 28 نالوں پر خرچ کی جاتی تو آج این ڈی ایم اے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 30 ہزار ٹن کچرا نکالنے میں کامیاب نہ ہوتا جو کھلا ثبوت ہئے فوٹو سیشن اور قومی سرمایہ ٹھکانے لگانے کا واضح رہے اس نالہ صفائی مہم میں کئی عوامی عہدیدار اور منظور نظر افسران کروڑوں میں نہائے ادھر گزشتہ کئی ادوار کے مکمل مزے لوٹنے والے کرپشن کے بے تاج بادشاہ گر مئیر کراچی وسیم اختر کے منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑی ڈائریکٹر مینوسپل سرویسیز مسعود عالم نے نالوں کی صفائی کی مد میں کروڑوں ٹھکانے لگادیے یاد رئے سندھ حکومت نے گزشتہ 4 سالوں میں خطیر رقم نالوں کی صفائی کی مد میں جاری کی فنڈ جاری کیا تھا نالوں کی صفائی ایک طرف محض نمائشی صفائی و فوٹو سیشن کی آڑ میں ملنے والے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے گئے جس کا خمیازہ کراچی اور شہریوں کو بھگتنا پڑا ڈائریکٹر میونسپل سرویسیز کے بارے میں یاد رہئے کہ موصوف دوہری شہریت رکھتے ہیں اور انکے بچے کینیڈا میں مقیم ہیں موصوف کینیڈا آتے جاتے رہتے ہیں موصوف کرپشن و بدعنوانی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے موصوف ہر دور میں اہم ترین عہدوں پر فائز رہیں ہیں موصوف کرپشن و بدعنوانی کے بازیگر اور اہم ترین کھلاڑی کہلاتے ہیں اسلئے کوئی جائے یا ?ئے موصوف کی پوزیشن اور اہم ترین عہدہ انھیں طشتری میں رکھ کر پیش کیا جاتا ہئے کیونکہ لوٹ مار کے تمام زریعے اور راستوں سے موصوف نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ادارتی زرائع بتاتے ہیں کہ وہ اس میدان کے شہسوار کہلاتے ہیں مسعود عالم کے بارے میں ادارتی اندرونی زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ۔وصوف اربوں ٹھکانے لگانے کے بعد بھی کرپشن کیلے متحرک رہتے ہیں موصوف سے متعلق انتہائی بااعتماد اندرونی ادارتی زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی بھرتی کے وقت موصوف کی مالی پوزیشن حیثیت اثاثہ جات بینک بیلنس گاڑی بنگلے سے متعلق اگر غیر جانبدارانہ/ ایماندارانہ طور پر تحقیقات کی جائیں اور کسی ایماندار افسر سے یہ نیک کام لیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی صاف ہو جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں