سندھ بلڈنگ ، انسپکٹر اورنگ زیب کا اختیارات سے تجاوز
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کے زیر سایہ بدعنوان انسپکٹر اورنگ زیب اختیارات سے تجاوز کرگئے ، ضلع وسطی میں بغیر نقشوں کے غیرقانونی تعمیرات کی کھلی اجازت دے رکھی ہے ، ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر A5/31،D4/2،H13/10اورJ1/2 پر ناجائزتعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع کے مطابق اورنگزیب طویل عرصے سے ناظم آباد میں جاری خلاف ضابطہ تعمیرات سے وصولیوں پر مامور ہیں ، جنہیں ادارے میں فرنٹ مین بتایا جاتا ہے ، سرکاری خزانے کو پہنچنے والے مالی نقصان میں ملوث ہیں تاہم متعلقہ اداروں نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔