نوکری کا جھانسہ،بلدیاتی اداروںمیں جعل ساز گروہ کا راج
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
بلدیاتی اداروں میں نوکری کا جھانسہ دیکر سادہ لوح سینکڑوں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا گروہ روپوش ہوگیا۔جعل ساز گروہ نے کالعدم ڈیم ایم سی کے جعلی تقررنامے بھی تھمادیے ضلع جنوبی کے علاقوں میں تقریبا تین سو سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو لوٹ کر روپوش ہوگیا۔۔ اپائمنٹ لیٹر دیتے وقت کہا کہ دو سے تین ماہ میں تنخواہ آنی شروع ہوجائے گی۔ نہ آنے پر رابطہ کیا تو اگلے ماہ تنخواہ لگنے کا کہا گیا اور پھر تمام موبائل نمبر بند کرکے گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ جلعساز ڈی ایم سی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے ۔ متاثرہ بے روزگار شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفت میں لیکر ہتھیائی گئی رقم دلائی جائے کیونکہ بیشتر نے رقم کسی نہ کسی سے ادھار لے کر دی تھی ۔