میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارتھ ناظم آباد ، شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ، پتھراؤ

نارتھ ناظم آباد ، شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ، پتھراؤ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور پتھر بھی برسائے ۔ احتجاج نارتھ ناظم آباد ڈی سی آفس کے قریب قائم کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کیا گیا۔احتجاج کے باعث کے الیکٹرک انتظامیہ نے دفتر کے دروازے بند کردیے ۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے محرم الحرام میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ،روزانہ 14 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت بھی ہوتی ہے ۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو طویل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں