میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا 5اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا 5اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے 5اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائم کیے گئے انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔ پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افئیرز، وزارت سیفران ،وزارت صنعت و پیداورا ور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کا کردار بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر ریلیف کو فوری طور پر فراہم کرنے اور وزارتوں کو سولر ٹیوب پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے اشتہارات ٹی وی ، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر چلانے کی بھی منظوری دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں