میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبئی کے ولی عہد کا 3 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس کا اعلان

دبئی کے ولی عہد کا 3 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس کا اعلان

جرات ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اماراتی شہریوں کیلئے 3 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  دبئی میونسپلٹی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہریوں میں 3 ہزار 200 رہائشی پلاٹ تقسیم کیے ہیں۔ یہ رہائشی منصوبہ 65 ارب درہم کے تاریخی بجٹ کا منصوبہ ہے جسے یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے منظور کیا ہے۔ منصوبے کے تحت اماراتی گھروں کو اگلے 20 سال میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ شیخ حمدان نے ٹوئٹر پر کہا کہ شیخ محمد بن راشد کے وژن کے مطابق شہریوں کو اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنے کیلئے دبئی میونسپلٹی نے 3200 رہائشی پلاٹوں کی تقسیم مکمل کرلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں