میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضی وہاب چہرہ ہے، پیچھے کام کرنیوالے وڈیرے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

مرتضی وہاب چہرہ ہے، پیچھے کام کرنیوالے وڈیرے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب تو صرف ایک چہرہ ہے پیچھے کام کرنے والے وڈیرے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 50سال سے عباسی شہید اسپتال قائم ہے، میں نے اسپتال کا دورہ کیا اس وقت ہر جگہ گندا پانی ہی نظر آ رہا ہے، مریض یہاں شفایابی کے بجائے بیماری کا ذریعہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر رہے آج میئر ہیں لیکن کام نہیں کر رہے، یہ اسپتال ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہے، اس لیے کام نہیں ہو رہا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 15سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کام نہیں کر رہے، اس وقت اسپتال میں دوائیں بھی موجود نہیں، اسپتال کا یو پی ایس خراب ہو جائے تو ڈاکٹرز چندا کر کے صحیح کراتے ہیں۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس وقت ایک صوبے میں دو نظام چل رہے ہیں، ہمارے نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں لیکن کام کی کوشش کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم ان کو بے نقاب کریں گے ان سے کام کرائیں گے، اسپتال کا بجٹ کہاں لگا ہے؟ کراچی پر تو نہیں لگا، عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے آلات موجود نہیں، اسپتال میں ایکسرے ڈپارٹمنٹ بند ہے، ایم آر آئی مشین بند ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر اس وقت کام نہیں کر رہے، جب نوٹس لیتے ہیں اس کے بعد کرپشن مزید بڑھ جاتی ہے، وزیر صحت یہاں توجہ دیں، ہم بہترین اور مضبوط اپوزیشن کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے تو الیکشن مہم پر ایک فیصد ہی خرچ کیا تھا، جماعت اسلامی کے لیے فنڈز مزید بڑھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں