میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی حکومت کی طرح وفاق بھی کراچی کو نظر اندازکررہا ہے، آفاق احمد

صوبائی حکومت کی طرح وفاق بھی کراچی کو نظر اندازکررہا ہے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر ایڈوکیٹ بابر مرزا کی سربراہی میں ہائی کورٹ سے آئے وکلا کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں کراچی کے ساتھ صوٰؓٓٗ بائی حکمت کی طرح وفاق کی جانب سے کی جانے والی ناانصافیوں کے تسلسل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ وفاق کو اپنی حکمت عملی اور فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ناکہ صوبائی حکومت کی طرح کراچی کی عوام پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کرکے انہیںصوبائی ووفاقی ملازمتوں سے دور اور انکا معاشی قتل کرنے کے بجائے میرٹ کے مطابق آئینی و قانونی حق دیا جائے۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ اسطر ح کے فیصلے عوام کے اندر غم و غصے کی لہر کو مزید ہوادینے کا زریعہ بن سکتے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کے اندر ریاست کے خلاف نفرت جنم لے سکتی ہے۔ آفاق احمد نے وکلا کے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی ادارے بشمول کسٹم ، پی آئی اے ، کے پی ٹی سمیت دیگرادارے اپنے آئینی حدودمیں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری ادا کریں اور حالیہ جاری ہونے سول ایوی ایشن کی ملازمتوں میں دیہی سندھ کو ترجیحی دیکر شہری سندھ باالخصوص کراچی کی عوام کو محروم رکھنا متعصبانہ رویہ کسی طور قبول نہیں، اور عوام الناس کو اپنے فیصلوں سے یہ یقین دہانی کرائیںکہ انکے فیصلوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں۔آفاق احمد نے واضح الفاظ میں کہا کہ جب تک غیر مقامی افراد کو مقامی افراد پر ترجیح دیکر کراچی کے نوجوانوں کو انکے جائز حقوق سے محروم رکھا جاتا رہے گا اس وقت تک مہاجر قومی موومنٹ اپنی عوام کیلئے آئینی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی اور اپنی عوام کو کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں