میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹاسک فورس کو منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کا ٹاسک مل گیا

ٹاسک فورس کو منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کا ٹاسک مل گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کو منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔ذرائع سینٹرل پولیس آفس کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گزشتہ دنوں ٹاسک فورس کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ، کرائم برانچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں افسران نے گٹکے ، ماوے کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ٹاسک فورس میں شامل ایس پی کلفٹن احمد چوہدری ، ظفر چھانگا اور ایس پی لیاقت آباد ایاز حسین نے تفصیلی بریفنگ دی، ایس پی کلفٹن احمد فیصل چوہدری نے بتایا کہ ضلع جنوبی پولیس نے ایس ایس پی اسد رضا کی سربراہی میں گٹکا ، ماوا اور منشیات فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف 132 مقدمات درج کیے ہیں اور 154 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ٹاسک فورس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گٹکا ، ماوا کے41مقدمات درج کیے ہیں جن میں 53ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایس پی گلشن ظفر چھانگا اور ایس پی لیاقت آباد ایاز حسین نے بتایاکہ آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے ٹاسک فورس کو گٹکے ، ماوے کے کارخانوںکے خلاف کریک ڈان کے احکام جاری کیے گئے تھے جس کے گزشتہ 3 ماہ میں 4 اجلاس ہوچکے ہیں کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا ، ماوا فروخت کرنے والے بڑے کرداروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ شہر میں سپلائی کا نیٹ ورک بھی توڑدیا گیا ہے اب آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسپیشل برانچ اور کرائم برانچ کی بھی بھرپور مدد لی جائے گی جبکہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بھی مضبوط کیا جائے گا ، اسپیشل برانچ کی جانب سے سندھ بھر کے بڑے منشیات فروشوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں ملزمان کے نام اور مقدمات کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں اور یہ ٹاسک بھی اب آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سپرد کیاگیا ہے اور سندھ بھر کے بڑے اور چھوٹے منشیات فروشوں کے خلاف جلد کریک ڈان شروع کیا جائے گا جس میں آئس، کرسٹل، ہیروئن اور چرس فروخت کرنے والے بڑے اور چھوٹے ملزمان شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں