سندھ میں میٹرک کاآخری پرچہ بھی آئوٹ،نقل کے ریکارڈٹوٹ گئے
شیئر کریں
سندھ میں حسب روایت میٹرک کے امتحانات کا ہفتہ کو ہو نے والا آخری پرچہ بھی آئوٹ ہوگیا، کراچی میں نویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پیپر ساڑھے نو بجے سے پہلے سوشل میڈیا پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ختم ہوگئے ہیں ، حسب روایت نویں جماعت کا آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آئوٹ ہوگیا۔کراچی میں نویں جماعت کا کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ ساڑھے9بجے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ سکھرمیں بھی نویں جماعت کاریاضی کا پرچہ آٹھ بجکر پچپن منٹ پر ہی سامنے آگیا۔سکھر میں نویں جماعت کا ریاضی کا آخری پرچہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لیک ہوا، واٹس ایپ گروپ کے ذریعے نقل مافیانے ریاضی کا پرچہ 15 منٹ میں حل کردیا اور سوالات کے تمام جوابات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیئے۔اسی طرح نواب شاہ میں بائیولوجی کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔امتحانی مراکز کے اندر واٹس اپ کا استعمال بھی نہ رک سکا،نوشہرو فیروز، سکھر اور نواب شاہ میں طلبا واٹس ایپ کے زریعے نقل میں مصروف رہے۔