ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بے ہودہ گفتگوکی ،شہبازشریف کاالزام
شیئر کریں
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے غیر مناسب رویہ رکھا، ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہ ہوا،میں نے کھڑے ہوکر کہا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کررہے ہو ؟۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے ،میں نے شوگر ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا ،میں نے بیواؤں اور پنجاب کی غریب عوام کی خدمت کی ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے فیملی کے افراد کی مخالفت کی اور عوام کو سستی چینی دی،میری حکومت آنے سے پہلے 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی ۔ انہںنے کہاکہ زراعت اور فیکٹریوں کا کاروبار بند ہوچکا تھا ،میں نے چین کے ساتھ ملکر سستے بجلی کے گھر لگائے ،میں نے چین کو اسپیشل درخواست کرکے سستے بجلی گھر لگوائے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کیسز کے بعد اب ایف آئی اے کو میرے خلاف وہی کیسز دے دیئے گئے۔ شہباز شریف نے کہاکہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے منصوبوں میں کمیشن کھائی،میرے میں ایف آئی اے کو جواب دے چکا ہوں ۔