میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت نرسنگ امتحانی بورڈمیں عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیردی گئیں

محکمہ صحت نرسنگ امتحانی بورڈمیں عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیردی گئیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ صحت نے سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادیں، من پسند اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کے عہدوں سے نواز دیا گیا ہے۔ جرأت کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ نرسنگ امتحانی بورڈ میں گزشتہ 2 ماہ سے کنٹرولر اورایک سال سے ڈپٹی کنٹرولرکا عہدہ خالی تھا ، سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بورڈ میں پہلے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے طور پر تعینات 2 کلینکل انسٹرکٹرز کو کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کا اضافی چارج دے کیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ میں گزشتہ کئی سال سے موجودگریڈ 18 کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیرالنساء کو کنٹرولر کا چارج دے دیا گیا ہے اور گریڈ 17 کے افسر نومی وقاص کو ڈپٹی کنٹرولر کے طور پر کام کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، نرسنگ بورڈ میں گریڈ 18 کے 23افسران موجود ہیں، لیکن کلینیکل انسٹرکٹر کے طور تعینات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دینے والے 2 افسران کو کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کی ذمہ داری دی گئی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے نوٹیفکیشن میں بڑی ہوشیاری سے اضافی چارج کے لفظ کا بھی استعمال نہیں کیا اور تقرریاں مستقل بھی نہیں کی، کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر کو کام سونپنے کا لفظ لکھا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں