مرتضی وہاب کسی بھی صورت بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہیں ،گورنرسندھ کا دوٹوک اعلان
شیئر کریں
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے سے متعلق دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کسی بھی صورت بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات طے ہوئی تھی کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی مشاورت سے ہوگا۔وہ گورنرہائوس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مرتضی وہاب ہمیں قابل قبول نہیں ہے وزیراعظم کی صدرات میں اجلاس ہوا تھاجس میں کور کمانڈ تھے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سعیدغنی تھے طے پایا تھا کہ کراچی کا ایڈمسنٹریٹرسیاسی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وفاق کے گرین لائن منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی، گرین لائن پر اسپینش کمپنی سے بات ہوگئی ہے اورکراچی کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔انہوں نے سعید غنی پر تنقید جبکہ ناصر شاہ سے امید لگاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امتحانات میں نقل ہورہی ہے، محکمہ تعلیم کا کام ہے کہ پکڑیں کوڈ19 کے چکر میں بچوں نے پڑھا نہیں ہے ،نقل کی وجہ سے حق دار کا حق مارا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہاکہ این ڈی ایم اے نالوں کی صفائی کا کام کررہاہے کراچی پیکیج میں نالوں کی صفائی ایف ڈبلیو او کررہا ہے،پیسے وفاق نے دیئے ہیں،امید ہے کہ اس بار مون سون میں پانی کی نکاسی میں فرق ضرور آئے گا،ہم کراچی کو سیلاب سے بچالیں گے،میں نے وزیراعلی سندھ کوکراچی کوبارش کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے خط بھی لکھا ہے۔