میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرینا عیسیٰ کا ایف بی آر پر ہراساں کرنے کا الزام

سرینا عیسیٰ کا ایف بی آر پر ہراساں کرنے کا الزام

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کے خلاف بھی بول اٹھیں۔مسز سرینا عیسیٰ نے کہاہے کہ عمران خان کے ساتھی میڈیا پرآکرکردار کشی کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں جسٹس سرینا عیسیٰ نے سوال اٹھایا کہ ‘‘مجھ سے کم ٹیکس دینے والے عمران خان کس طرح 300کنال کی جائیداد رکھ سکتے اورخرچ برداشت کرتے ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سارینہ عیسیٰ نے کہا ہے کہ انہیں حراساں کیا گیا اور تضحیک کا نشانہ بنایاگیا۔ ان کے خلاف جھوٹا پراپیگینڈاکیا جارہا ہے اور ان پر نوٹس وصول نہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔25جون کوایف بی آر کی جانب سے ا ن کو نوٹس جاری ہوا اور اسی روز ان کے والد کی وفات ہوئی۔ جمعہ کے روز میڈیا کو جاری اپنے بیان میں سارینہ عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اس چھوٹے بہانے کو بنیاد بنا کر نوٹس گھر کے دروازے پر چسپاں کیا گیا تا کہ میری اپنے گھر کے ملازمین اور اردگرد رہنے لوگوں کے سامنے میری تذلیل کی جاسکے۔انہوں نے کہا میں نے تو اپنی تمام تفصیلات ایف بی آرکو فراہم کردی ہیں،کیا ایف بی آرعمران خان سے پوچھ سکتاہے کہ وہ مجھ سے کم ٹیکس کیوں دیتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آرمجھے عمران خان،عبدالوحیدڈوگر،شہزاداکبر،انورمنصورخان،فروغ نسیم کے ٹیکس گوشوارے دے سکتاہے؟عمران خان اوران کے قریبی ساتھیوں کاٹیکس ریکارڈفراہم کیاجائے کہ انھوں نے کب ٹیکس دیناشروع کیا۔کیاعمران خان اوران کے ساتھیوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں بیویوں اوربچوں کی تفصیلات فراہم کیں؟۔انہوں نے کہا اس معاملے میں دوسرے لوگوں کوگھسیٹنا نہیں چاہتی لیکن اپنی جاسوسی سے تنگ آچکی ہوں۔ایک سال سے میرے ساتھ کسی کرمنل جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ہمیں ہر روز بتایا جاتا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کے لیے کوشاں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں