میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتوں پر بھروسا ‘پیپلز پارٹی کلائون شو کر رہی ہے سنتھیا ڈی رچی

عدالتوں پر بھروسا ‘پیپلز پارٹی کلائون شو کر رہی ہے سنتھیا ڈی رچی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کی عدالتوں پہ پورا بھروسہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک کلائون شو کیا جارہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سنتھیا رچی کے وکیل فیروز ملک نے میڈیا سے بات کی جس میں ان کاکہنا تھا کہ اس کیس کی دونوں پارٹیوں کو بدھ کو پیش ہونے کا کہا گیا ، جن غیر ملکیوں کے ویزا ایکسپائر ہوگئے تھے، انکی تاریخ 31جولائی تک کردی گئی ہے۔اس موقع پر امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک کلائون شو کیا جارہا ہے، جلد ہی انٹرنیشنل کمیونٹی اور میڈیا پیپلز پارٹی کا کلائون شو دیکھی گی۔ ا نہوں نے کہا کہ اس بات کا یقین ہے کہ وزارت داخلہ اور باقی تمام اتھارٹیز بہترین کام کریں گی ،عدالتوں پر بھروسہ ہے ۔صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سنتھیا نے کہا کہ انہیں میٹھی لسی، تازہ آم اور خاص طور پر چونسا آم پسند ہے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ کے دال چاول بھی وہ شوق سے کھاتی ہیں ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت میں وزارتِ داخلہ کو امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پیپلز پارٹی کے افتخار احمد کی درخواست پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو بدھ کے دن 1بجے وزارتِ داخلہ میں پیش ہو کر بیان دینے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ وزارتِ داخلہ 15جولائی تک اس معاملے کا فیصلہ کر کے عدالت کو آگاہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں