کراچی میں ملزمان قربانی کے جانور چوری کرکے فرار
ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے نامعلوم ملزمان قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہو گئے۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں خالی پلاٹ سے گذشتہ رات 10 سے 12 ملزمان خالی پلاٹ میں بندھے قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہو گئے۔واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی بھی کردیا۔چوری ہونے والے جانوروں میں 9 بیل اور 3 بکرے شامل ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے۔پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا ہے۔