عزیز بلوچ سے ہر سیاسی جماعت کا رابطہ تھا،سعید غنی
شیئر کریں
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر بنی کس کی مرہون منت بنی؟ آپ کسی کے احسان کو مانیں، آپ کو کس پارٹی نے نوازا ہے۔ یہ خاتون کہتی ہے کہ میری زبان نہ کھلوائیں تو کھولیں زبان، اتنا کچھ ہونے کے باوجود آصف زرداری نے ایک لفظ نہیں بولا، جب ذوالفقار مرزا آپے سے باہر ہوگئے تو پھر اس سے وزارت لی گئی۔ عزیز بلوچ سے ہر سیاسی جماعت نے رابطہ کیا تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلدیہ ٹاون کی جے آئی ٹی کہاں غائب ہوگئی اس پر کیوں بات نہیں ہوتی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، علی زیدی اور صدر مملکت نے گینگ وار کی شمولیت کے لیے کمیٹی بنائی۔سعید غنی نے کہا کہ اسد عمر نے ان سے ملاقات سے انکار کردیا تھا، پی ٹی آئی نے سی ویو پر دھرنا دیا تھا اس میں امن کمیٹی کے رہنما آتے رہے، وہ دھرنے میں آئے آپ ان کے گھروں پر کھانے کھائیں تو ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز بلوچ کے بیان پر یقین ہے ریحام خان، عائشہ گلالائی اور جسٹس اکبر کی باتوں پر یقین نہیں ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ عزیز بلوچ سے ہر سیاسی جماعت نے رابطہ کیا تھا، 2013کے الیکشن کے بعد دوبارہ حالات خراب ہوئے، ہم نے تو ذوالفقار مرزا کے گند کو صاف کیا ہے، عبداللہ بلوچ بھٹو صاحب کے دور میں وزیر تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو خود دہشت گردوں کی سہولت کار ہے، پیپلز پارٹی خود دہشتگردی کا شکار رہی ہے۔