میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات، ملزم کا اسمگلنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف

اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات، ملزم کا اسمگلنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کرا چی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر پرسن مرید عباس اور خضر حیات کے قاتل کا ریکارڈ جمع کر لیا گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم انفنیٹی نامی کمپنی کی آڑ میں ا سمگلنگ کا کاروبار کر رہا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے گئے دوسرے شخص کی شناخت عادل کے نام سے کرلی گئی۔ عاطف زمان کی انفنیٹی نامی کمپنی کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ ملزم کمپنی کی آڑ میں 70سے زائد افراد سے لگ بھگ 50کروڑ روپے بٹور چکا ہے جن میں میڈیا انڈسٹری کے بھی 30 سے 40 افراد شامل ہیں۔تفتیشی ٹیم نے کمپنی کے پارٹنر، بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے 2 افراد اور شعیب نامی شخص کو بھی شامل تفتیش کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ملزم عاطف ٹائر کی اسمگلنگ میں بھی ملوث پایا گیا جبکہ ملزم کے بلوچستان کے ٹائرز اسمگلرز سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ملزم نے چند ماہ قبل 25 کروڑ روپے چوری ہونے کا اظہار کیا تھا جس کے بعد شراکت داروں سے تنازع شدت اختیار کرگیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے فوٹیج میں دیکھے گئے عادل نامی شخص کی تلاش کیلئے ٹیم روانہ کر دی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں