وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ2022-23کی منظوری دیدی
شیئر کریں
وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ 2022-23 کی منظوری دیدی ۔ جمعہ کو وفاقی کابینہ کااجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی ۔ وفاقی کابینہ نے فائنانس بل 2022-23 کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے کی بھی منظوری دی ،آئندہ مالی سال 1150 ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ، 105 ارب بلوچستان ،68 ارب سندھ ،50 ارب پنجاب اور 48 ارب روپے کے پی کیلئے مختص کئے گئے ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ،پنشنز کیلئے 5 فیصد اضافے کی منطوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 مختلف تجاویز آئیں تھیں،تنخواہ میں پندرہ فیصد اضافہ کے لیے 71.59 بلین درکار ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے اتفاق رائے سے 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے،ایڈہاک الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔