میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ، اسد عمر

حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ، اسد عمر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے بجٹ کو عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے مترادف قرار د یتے ہو ئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے مہنگائی کم کرنے سے متعلق متعدد جھوٹ بولے ہیں،کرپٹ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مہنگائی کم کرنے سے متعلق متعدد جھوٹ بولے ہیں اور امپورٹڈ حکومت کی جانب سے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا، کرپٹ حکمرانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، مفتاح اسماعیل نے چند ماہ پہلے قوم کو کہا تھا کہ پٹرول کی قیمت 137 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور اب 210 روپے پر لے گئے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسی طرح مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا تھا کہ 12 روپے یونٹ سے زیادہ بجلی نہیں ہونی چاہیے اور اب اس میں بھی 7 سے 8 روپے اضافہ کر دیا ہے، بجٹ پڑھنے سے قبل حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ایک سال کی نسبت بنیادی اشیا پر مہنگائی میں 24 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما ء نے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے، ایک طرف تو مہنگائی کا طوفان ہے اور دوسری طرف معیشت تیزی سے تباہ ہو رہی ہے، سیمنٹ کی سیل میں 16 فیصد کمی آ چکی ہے، سیمنٹ کی سیل متاثر ہونے سے تعمیرات رک جائیں گی اور اس سے منسلک افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں 24 روپے کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت ملک میں معیشت کے حوالے سے صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، خدانخواستہ سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، قوم کواس امپورٹ حکومت سے نجات دلانے کا وقت آن پہنچا ہے، سازش اور حرام کے پیسے کے ذریعے لائی گئی حکومت جب تک ختم نہیں ہوتی اور عوامی مینڈیٹ کے ذریعے نمائندے نہیں آتے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں